پاکستان نے آج الزام لگایا کہ ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ میں اس کے قبضے والے کشمیر میں نو شہری ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔پاکستان کے ایک معروف اخبار ڈان نے انٹر سروسز پبلک ریلیشن کے حوالے سے
لکھا ہے کہ
ہندوستانی فوجیوں نے آبادی والد علاقوں کو ہدف بناکر فائرنگ کی
اور ایک ایمبولنس اور بس اس کی زد میں آگئی ۔اخبارنے لکھا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے اور پاکستانی فوجی ہندوستانی چوکیوں کو ہدف بناکر فائرنگ کررہے ہیں۔